مودی نے گوتابایا کو صدارتی انتخابات جیتنے کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی،17نومبر(سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندرمودی نے سری لنکا کے سابق وزیر دفاع گوتابایا راج پکشے کو صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے مسٹر راج پکشے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘‘میں صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میں امید کرتا ہوں کہ ہندوستان اور سری لنکا اور ان کے شہریوں کے درمیان نزدیکی اور قریبی تعلقات مضبوط ہوں اور ہمارے علاقے میں امن وخوشحال کے لئے آپ کے ساتھ مل کام کروں۔’’واضح رہے کہ سری لنکا کے سابق وزیر دفاع اور سری لنکا پیلپس فرنٹ کے امیدوار گوتابایا ملک کے اگلے صدر ہوں گے ۔سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے کل ووٹنگ ہوئی ہے ۔اتوار کو اب تک ہوئی ووٹوں کی گنتی میں مسٹر راج پکشے 50.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ ان کے اہم حریف ساجت پریم داسا کو 43.8فیصد ووٹ ملے ہیں۔اسی دوران مسٹر راج پکشے کی پارٹی نے ایک بیان جاری کرکے صدارتی انتخابات میں جیت کا دعوی کیا اور پرامن ووٹنگ کے لئے ووٹروں کا شکریہ اداکیا ،وہیں مسٹر پریم داسا نے الیکشن میں اپنی ہار قبول کرلی ہے ۔