مودی وکست بھارت سنکلپ یاترا سے مستفید ہونے والوں سے بات کریں گے

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی چہارشنبہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے ۔ وزیراعظم اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ اس پروگرام میں پورے ملک سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان حصہ لیں گے ۔ مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندے بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔