ایندھن کی بڑھتی قیمیوں پر وزیراعظم سے این سی پی کا سوال
ممبئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پریکشا پر چرچا کے انعقاد کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن ان سے طلباء کے والدین اور عام لوگوں کے خدشات کے بارے میں پریشانی پر چرچہ کرنے کو کہا ہے ۔این سی پی کے ترجمان کلائیڈ کرسٹو نے کہا کہ کچھ مشہور شخصیات نے لوگوں سے امتحانات کے سلسلے میں طلباء کے ساتھ مودی کا پریکشا پہ چرچا دیکھنے کی اپیل کی ہے، لیکن وہ لوگوں کی تکالیف پر بات کرنے کے لیے وزیر اعظم سے کب سوال کریں گے۔ انہوں نے کہا طلبہ امتحانات کے دوران ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ ہم تناؤ کوکم کرنے کے لیے ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن وہ طلبہ کے والدین اور عام لوگوں کی پریشانیوں کو دورکرنے کے لیے پریشانی پر چرچا کب منعقد کرنے والے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور بے روزگاری تشویش کا موضوع بن چکی ہے۔کرسٹو نے پوچھا کہ کیا ان مشہور شخصیات نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں کبھی سوچا ہے؟اہم بات یہ ہے کہ پریکشا پہ چرچا پروگرام کے دوران وزیر اعظم طلباء اور ان کے والدین سے امتحان کے دباؤ اور متعلقہ سوالات کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ یہ تقریب گزشتہ چار سالوں سے منعقد کی جا رہی ہے۔