رامپور: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں بھارتیہ کسان یونین(ٹکیٹ) کے جنرل سکریٹری حسیب احمد کو مال گودام چوراہے سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔دراصل حسیب احمد کا وزیر اعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ پانچ مہینے پہلے کسانوں کی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران انہوں نے قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔