مودی کا آج اتراکھنڈ میں انتخابی ریالی سے خطاب

   

رودرپور/نینی تال: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے اور ردر پور، ادھم سنگھ نگر میں مرکزی وزیر مملکت اجے بھٹ کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم کا ریاست کا یہ تیسرا دورہ ہے ۔ رودر پور میں انتخابی ریلی کے ذریعے مسٹر مودی نہ صرف ترائی اور پہاڑیوں کے ووٹروں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے بلکہ ترائی سے متصل اتر پردیش کے رائے دہندگان کو بھی پیغام دیں گے ۔ وزیر اعظم کے دورہ کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں میں کافی جوش و خروش ہے ۔ پارٹی کے بڑے لیڈر ردرپور میں موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے خود وزیر اعظم کے پروگرام کا جائزہ لیا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیر اعظم دوپہر 12 بجے یہاں کے مشہور مودی میدان میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ اس عام انتخابات میں وزیر اعظم کا اتراکھنڈ کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم انتخابی اجلاس کے لیے دو بار یہاں آ چکے ہیں۔