مودی کا آج مدھیہ پردیش کے پپریا میں انتخابی جلسہ

   

بھوپال : وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع کے پپریا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔مودی کل 12 بجے کے درمیان پپریا میں اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اپنے قیام کے دوران وہ پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اس کے بعد وہ بھوپال کے راجہ بھوج ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعہ روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کا دورہ کررہے ہیں ۔