مودی کا سوامی وویکانند کی جینتی پر خراج عقیدت

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے سوامی وویکانند کو ان کی جینتی اور نوجوانوں کے قومی دن پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ مودی نے سوامی وویکانند پر اپنے خیالات کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ۔سوامی وویکانند کو خراج عقیدت ، ان کے یوم پیدائش اور نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر جنہوں نے ہندوستانی روحانیت اور ثقافت کو عالمی سطح پر قائم کیا، توانائی اور جوش سے بھرے ان کے خیالات اور پیغامات نوجوانوں کو وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے ۔