مودی کا شیو کمار پاریکھ کے دیہانت پر اظہار تعزیت

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائیکے طویل عرصہ تک قریبی ساتھی رہے شیو کمار پاریکھ کے دیہانت پر اتوار کو گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ پاریکھ کا ہفتے کو علاج کے دوران دہلی میں دیہانتہوگیا۔وہ 83 سال کے تھے ۔ان کی آخری رسومات اتوار کی صبح جے پور میں ادا کی گئیں۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا،‘‘مسٹر شیو کمار پاریکھ جی کے دیہانتسے دکھی ہوں۔ہماری پارٹی کے نظریہ میں مضبوطی کے ساتھ گہرائی تک جڑے رہ کر انہوں نے خود کو خدمت، قومی کی تعمیر کے لئے تحریک دی اور اٹل جی کے ساتھ مل کر کام کیا۔ہماری درمیان ہوئی بات چیت کو ہمیشہ یا رکھوں گا۔ان کے لواحقین کے تئیں تعزیت۔ اوم شانتی۔’’واضح رہے کہ مسٹر پاریکھ سابق وزیراعظم اٹل واجپئی کے پرسنل سکریٹری رہے تھے ۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے سویں سویک رہے مسٹر پاریکھ نے جن سنگھ کے دور سے ہی مسٹر واجپئی کے ساتھ کام کیا۔ سابق وزیراعظم کئی بار مسٹر پاریکھ کے گھرپر ہوئے مختلف پروگراموں میں شامل ہوتے تھے ۔