مودی کیرالا اور کرناٹک کا دورہ کریں گے

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی یکم اور 2 ستمبر کو کرناٹک اور کیرالا کا دورہ کریں گے اور وہ 2 ستمبر کو کوچی میں پہلے دیسی طیارہ بردار بحری بیڑے آئی این ایس وکرانت کو قوم کے نام وقف کریں گے ، جس کے ساتھ وہ باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یکم ستمبر کی شام کو مودی کوچین ہوائی اڈے کے نزدیک کلاڈی گاؤں میں آدی شنکراچاریہ کی مقدس جائے پیدائش شری آدی شنکراچاریہ جنم بھومی شیترم جائیں گے ۔2ستمبر کی صبح وہ پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت ملک کے نام وقف کریں گے۔