مودی کی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔مودی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ وہ ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔