مودی کی 20 سالہ حکمرانی پر کابینہ کی مبارکباد

   

نئی دہلی: حکومت نے چہارشنبہ وزیر اعظم نریندر مودی کو مرکز اور ریاست میں20 سال اقتدار کے اعلی عہدے پر فائز رہنے پر مبارکباد دی۔مسٹر نریندر مودی کو یہاں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں مبارکباد دی گئی اور ان کی سربراہی میں ترقیاتی کاموں اور اصلاحات کے لئے ان کی ستائش کی گئی۔وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں اس اجلاس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ملک میں متعدد زیر التواء منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ زراعت، مزدوری اور مالیاتی شعبے میں بہت ساری اصلاحات کی گئیں۔مسٹر مودی سال 2001 میں پہلی بار گجرات کے وزیر اعلی بنے۔ اور 2014 تک اس عہدے پر فائز رہے ۔ اس کے بعد انہیں سال 2014 میں ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔