بنگلور۔ 13مئی (یو این آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام کے تحت بنگلور میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس رمیش بنوتھ نے آج یہاں بتایا کہ ملزم کی شناخت نواز کے طور پر کی گئی ہے۔