مودی کے دورہ پر آزاد اسٹیڈیم میں ریالی

   

جموں: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 فروری کے دورہ جموں کے پیش نظر مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے لوگوں سے اس ریلی میں جوق در جوق شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہکو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں آ رہے ہیں جس دوران وہ یہاں کئی پراجکٹس کا افتتاح کریں گے اور کئی نئے پراجکٹسکا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ وزیر اعظم کا شاندار استقبال کریں گے ۔