مودی 27اپریل کے روز چیف منسٹران سے بات کریں گے

,

   

نئی دہلی۔لاک ڈاؤن جس میں توسیع کی گئی ہے اس سے چھ روز قبل وزیراعظم نریندرمودی تمام ریاستوں کو یونین ٹرٹیریز کے چیف منسٹران سے 27اپریل کے روزبات کریں گے۔

پیر کی میٹنگ صبح مقرر کی گئی ہے جو ویڈیو لنک کے ذریعہ ہوگی۔ میٹنگ کا وقت اب تک مقرر نہیں کیاگیاہے۔

اس اجلاس میں سی او وی ائی ڈی 19کی جنگ میں ملک کی تمام ریاستوں میں جاری کاروائی پر تبادلے خیال کیاجائے گا جو لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے بعد کی جارہی ہے اور اگے کا لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔مارچ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد اس طرح کی یہ چوتھی میٹنگ ہے۔

وہیں مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ سرگرمیوں میں 20اپریل سے لاک ڈاؤن میں جزوی راحت کو منظوری دیں گے‘ جیسے سڑکوں کی تعمیر‘ زراعت اور کانکنی‘ کچھ ریاستیں‘ جیسے تلنگانہ نے ا س قسم کی راحت کے خلاف فیصلہ کیاہے۔

مذکورہ وزیراعظم نے ممکن ہے کہ ریاست کے مخصوص مسائل پربھی بات کریں گے اور اس سے باہر نکلنے کا منصوبہ بھی بنائیں گے۔ پہلے مرحلے کے لاک ڈاؤن سے ایک رروز قبل14اپریل سے شرو ع ہونے والے 21دنوں کے لاک ڈاؤن کو 3مئی تک وزیراعظم نے توسیع کردی تھی۔

مودی نے کہاتھا کہ زندگی اور ضروریات زندگی میں وہ زندگیاں بچانے کو ترجیح دی ہے اور انہوں نے لاک ڈاؤن میں توسیع اسی وجہہ سے کی ہے۔ چہارشنبہ کی شام تک سی ا ووی ائی ڈی19کے معاملات20471تک پہنچ گئے اور وباء کی وجہہ سے 652اموات ہوئی ہیں۔