موزمبیق میں ہیضہ کی وباء16 افراد ہلاک

   

عدیس ابابا: موزمبیق میں ہیضہ کی وباء میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔موزمبیق شعبہ صحت کے افسر ’ڈومینگوس گوئیلے‘ نے ملک کے شمالی علاقے نیاسا میں پھیلی ہوئی ہیضہ کی وباء میں اموات کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔گوئیلے نے کہا ہے کہ ہیضہ کی وباء میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مریضوں کی تعداد 1376 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق وباء مالاوی کی طرف سے پھیلی ہے اور موسم برسات میں مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔موزامبیق کے صدر فلپ نیوسی نے ہیضہ کے خلاف جدوجہد میں عوام سے حفظانِ صحت کے اصولوں کی زیادہ پابندی کی اپیل کی ہے۔