حیدرآباد۔ 7 جون ( یو این آئی) نامناسب ماحول کے پیش نظر آندھر اپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ چندرابابونائیڈو کا طیارہ کافی تاخیر سے کل شب تقریبادیڑھ بجے حیدرآباد پہنچا۔کل تقریبا7.20بجے چندرا بابو نائیڈو اپنے بیٹے لوکیش کے ساتھ ایرانڈیا کے طیارہ کے ذریعہ وجئے واڑہ سے حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئے تاہم موسم کی خرابی کے سبب ان کے طیارہ کے رخ کو حیدرآباد کے بجائے بنگالور موڑنا پڑا۔ یہ طیارہ رات تقریبا9.20بجے بنگالورو پہنچا۔چندرابابو اور ان کے فرزند کو وہاں توقف کرنا پڑا تاہم موسم کے موزوں ہونے پر اس طیارہ کو حیدرآباد روانگی کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد چندرابابو اور ان کے فرزند اس طیارہ کے ذریعہ 10.30بجے شب حیدرآباد پہنچے ۔اے پی کے وجئے واڑہ سے حیدرآباد بذریعہ طیارہ آنے کیلئے چندرا بابو نائیڈو اور ان کے فرزند کو تقریبا سات گھنٹے لگے ۔