موضع کویلی میں بنیادی سہولیات نظر انداز

   

مقامی سرپنچ جگدیش ریڈی پر لاپرواہی کا الزام ، عوام کو مشکلات

کوہیر /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سید اطہر احمد سینئیر بی آر ایس پارٹی قائد موضع کوپلی کوہیر منڈل نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ کوہیر منڈل کے موضع کویلی قومی شاہراہ نمبر 65 پر واقع ہے ۔ جہاں پر ضلع پریشد ہائی اسکول اور اپر پرائمری اسکول کے ساتھ ایک بنک عوامی سہولیات موجود ہے۔ اس گاؤں کے سرپنچ جگدیش ریڈی کو گاؤں میں لاپرواہی اور اپنی ذمہ داری میں کوتاہی کرتے ہوئے گاؤں میں عوامی سہولیات کو پوری طرح نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں میں خستہ ہال سڑکوں کی وجہ سے عوام کا راستہ چلنا مشکل ترین ہوگیا ہے ۔ اور نالیوں اور موریوں میں گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہاں پر کوئی سائیڈرین کی تعمیر و مرمت تک نہیں کی گئی اور آج بھی کئی گھروں میں پینے کا پانی تک میسر نہیں ۔ انہوں نے گاؤں کے عوام نے 5 سال تک کیلئے ان کو گاؤں کی بڑی ذمہ داری دی ہے وہ عوام کی خدمت کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں اور کئی دنوں سے کئی محکمہ جات میں جاروب کشی تک نہیں کی گئی اور نہ سڑکوں کی پیوندکاری تک نہیں کی گئی ۔