حیدرآباد۔/11 جنوری، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کل 12جنوری کو منعقد ہوں گے۔ ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں 3257 طلبہ رائے دہی میں حصہ لے کر صدر ، نائب صدر، معتمد، شریک معتمد، خازن اور ایگزیکیٹیو کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ دیگر کیمپس میں بھی رائے دہی ہوگی۔ پروفیسر محمد عبدالعظیم چیف ریٹرننگ آفیسر کے بموجب جملہ 29 امیدوار میدان میں ہیں۔ 12 جنوری کو صبح 8 تا 12 بجے دن یونیورسٹی کے انڈور اسٹیڈیم میں رائے دہی ہوگی۔ 2:30 بجے دن ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا اور شام تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی اور پروفیسر محمد رضا اللہ خاں کو انتخابی مبصرین مقرر کیا گیا ہے۔ 12 ریٹرننگ آفیسر اور 135 پولنگ اور کاونٹنگ آفیسرس مقرر کئے گئے۔