نئی دہلی: دہلی ہائی کور ٹ کی دو رکنی بینچ نے آج مشہو ر رعالم دین مولانا انظر شاہ کو بڑی راحت دیتے ہوئے استغاثہ کی جانب سے ان کی رہائی کے خلاف داخل اپیل کو دفاعی وکیل کے اعتراض کے بعد خارج کردیا۔آج جاری ایک ریلیز کے مطابق ممنوعہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنے والے مشہور عالم دین مولانا انظر شاہ قاسمی کو سال 2017میں دہلی کی پٹیالیہ ہاؤس عدالت نے دہشت گردی کے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا تھا جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی بھی ہوگئی تھی لیکن استغاثہ نے سیشن عدالت کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔