مولانا جوہر یونیورسٹی معاملہ: سپریم کورٹ کا اعظم خان کی عرضی سننے سے انکار

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مولانا جوہر یونیورسٹی پر یوپی حکومت کی کارروائی کے خلاف سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ جانے کو کہا ہے سینئر وکیل کپل سبل نے ایس پی لیڈر اعظم خان کے خلاف درج 3 نئی ایف آئی آر کا معاملہ سپریم کورٹ میں رکھا تھا۔ سبل نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف 87 مقدمات تھے، مشکل سے ضمانت ملی، اب نئے کیس بنائے گئے ہیں۔ سبل نے کہا کہ یونیورسٹی میں میونسپل کارپوریشن کی مشین ملنے سے بہت سی باتیں کہی جارہی ہیں، بچوں کی پڑھائی میں بھی خلل پڑا ہے اعظم خان نے درخواست میں میڈیکل کورس کی اجازت مانگی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی یوپی کے رام پور میں ہے۔ اس کی بنیاد یوپی کے سابق وزیر اعظم خان نے 2013 میں رکھی تھی۔ اس سال یونیورسٹی نے مرکزی حکومت اور میڈیکل کونسل آف انڈیا سے میڈیکل کورسز کی اجازت طلب کی تھی۔ 31 مئی کو مرکزی حکومت نے ایم سی آئی کی سفارش کی بنیاد پر میڈیکل کورسز چلانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔