مولانا سید محمد صدیق حسینی عارف سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

   

ورنگل ۔حضرت الحاج شاہ قاری مولوی غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری ملتانی سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ شیر پورہ ورنگل نے سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب اللہ و درگاہ حضرت سید یحییٰ پاشاہ قادری ؒ قاضی پورہ حیدرآباد‘ مولانا سید محمد صدیق حسینی عارف العمروف پاشاہ میاں صاحب کے سانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم ہم اہلیان دکن کیلئے نعمت الہیہ تھے۔ آپ کی ساری زندگی عشق رسول ؐ سے عبارت تھی ۔آپ کی ذات مثل فیض کا دریا تھی۔ مرحوم میرے والد بزرگوار حضرت الحاج شاہ حبیب احمد محمودی ؒ کے خاص دوست تھے ۔ میں اُن کی دُعائوں سے کئی بار سرفراز ہواہوں ۔ آپ کا وصال خانقاہی نظام کیلئے ایک عظیم خسارہ ہے ۔ اللہ رب العزت سے دُعا ہے کہ اُن کا نعم البدل عطافرمائے اور اُن کے درجات بلند فرمائے ۔ اُن کا فیض صبح قیامت تک جاری و ساری رہے ۔ پسماندگان ، مریدین و معتقدین اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔