مولانا نے کہاکہ مسلم مذہب چھوڑ دے نصرت

,

   

سہارنپور۔ ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ او ربنگلہ اداکارہ نصرت جہاں ان دنوں علماؤں کے نشانے پر ہیں۔ سندور لگانے او رمنگل سوتر پہننے کو علماؤں کے نشانے پر ائی نصرت جہاں اب بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترامیں حصہ لینے پر پھر ایک مرتبہ تبصروں میں اگئی ہیں۔

آسکان کی جانب سے کلکتہ میں جگناتھ رتھ یاترا میں خصوصی دعوت نامہ پر نصرت نے اپنے شوہر کے ساتھ ریاتھ یاترا میں حصہ لیا۔

اس پر فتوی آن لائن کے جنرل سکریٹری مفتی ارشد فاروقی نے کہاکہ مسلمان کسی دوسرے مذہب کے نشانی یا سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے سکتاہے۔

مجلس اتحاد ملت کے ریاستی صدر مفتی احمد گوڑ ا نے کہاکہ ”نصرت جہاں اگر یہ اقرار کریں کے انہوں نے مسلمان مذہب چھوڑ دیاہے تو پھر وہ کچھ بپی کرنے کے لئے آزاد ہیں‘ لیکن اگر وہ مسلمان ہیں تو مسلم مذہب کے مطابق ہی عبادت کریں۔

اگر وہ دوسری مذہب کے طریقے سے عبادت کرتی ہیں تو گنہگار ہیں“۔