موٹاپے پر قابو پانے کیلئے چند اہم غذاؤں کا استعمال کریں

   

حیدرآباد ۔ غذا جسمانی ساخت اور صحت پر بہت اثر رکھتی ہے، صحت مند اور وزن کا توازن برقرار رکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے کچھ غذائیں مفید توکچھ نقصان دہ ہوتی ہیں جن سے متعلق جاننا نہایت ضروری ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے چند غذائیں تجویزکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ چربی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو سائنس سے ثابت شدہ کچھ غذاؤں کو آج ہی اپنی برتن کا حصہ بنا لیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کچھ غذائیں جسم میں میٹابولزم کو بڑھانے، زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرنے اور خون میں شوگرکی سطح کو متوازن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ایسی غذائیں چربی کم کرنے میں مدد بھی دیتی ہیں۔ یہ غذائیں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں مختلف قسم کے وٹامنز، معدنیات، فائبر اور پروٹین پائے جاتے ہیں جن کی انسانی جسم کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ضرورت پڑتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق درج ذیل غذائیں وزن میں کمی کے لیے فوڈ سائنس سے ثابت شدہ ہیں وزن کم کرنے کے لیے جادوئی نتائج رکھتی ہیں۔
مونگ دال : مونگ کی دال پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، مونگ کھانے سے ساٹیٹی ہارموںمیں اضافہ ہوتا ہے جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہنے کا احساس دلاتا ہے۔ دوسری جانب دال میں پروٹین کا پایا جانے والا ’تھرمک ایفیکٹ‘ (چربی پگھلانے والے اجزا) اسے پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے سْوپر فوڈ بناتا ہے۔
چھاچ : چھاچ کم کیلوریز والا مشروب ہونے کے سبب وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ بار بار بھوک لگنے سے بچاتا ہے اور ایک وقت میں زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔
چیا سیڈز : چیا کے بیجوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز زیادہ پائے جاتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مزید مدد کر سکتے ہیں۔
پھول گوبھی: گوبھی، دیگر سبزیوں کی طرح فائبر سے بھرپور ہوتی ہے مگر اس میں پروٹین کی بھی مناسب مقدار پائی جاتی ہے، اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پروٹین، فائبر اورکم کیلوریز والی غذا گوبھی کو اپنے کھانے میں آج ہی شامل کر لیں۔لوگوں میں یہ خیال عام طور پر غلط پایا جاتا ہے کہ موٹاپے پر قابوپانے کیلئے کھانا کم کردینا ہے لیکن یہ ایک وہم سے زیادہ کچھ نہیں کیونکہ موٹاپے پر قابو پانے کا تعلق عذاؤں کے استعمال پر ہے ناکہ غذاؤں کو ترک کرنے پر ۔