موٹر سائیکل سارقین گرفتار، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد۔/9 اگسٹ، ( سیاست نیوز) موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث چار افراد بشمول تین کم عمر سارقین کو ٹاسک فورس کی ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 9 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ 20 سالہ فرحان احمد ساکن پھول باغ چندرائن گٹہ ہے جو پیشہ سے آٹو ڈنٹنگ کا کام کرتا تھا اور مناسب آمدنی نہ ہونے کے نتیجہ میں اس نے اپنے تین کم عمر ساتھیوں کی مدد سے حسینی علم ، چارمینار، کاماٹی پورہ علاقوں میں جملہ 9 موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے مذکورہ افراد کے قبضہ سے 6 لاکھ مالیتی مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی۔ب