موٹر سائیکل سمیت نوجوان90 فٹ گہرے کنویں میں گر ا

   

دوسا، 8 جون (یو این آئی) راجستھان کے دوسا ضلع کے باسوا تھانہ علاقے میںہفتہ کی دیر رات گئے ایک نوجوان موٹر سائیکل سمیت کنویں میں گر گیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ نیملا میں کبڈی مقابلہ چل رہا ہے ۔ الور کے باگھیری کلا کے رہنے والے نوین گرجر (16) اپنے دوستوں کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لینے آیا تھا۔ رات تقریباً 11 بجے وہ الور سکندرہ میگا ہائی وے پر اپنے چار پانچ دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے جا رہا تھا۔ نوین کے چار دوست دو مختلف موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جبکہ نوین اکیلا موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اس دوران وہ اندھیرے میں گوملاڈو کی ڈھانی کے قریب سڑک کے کنارے 90 فٹ گہرا کنواں نہیں دیکھ سکا اور موٹر سائیکل سمیت اس میں گر گیا۔