موٹر وہیکل ایکٹ ریاستوں کا اختیار تمیزی نہیں : کجریوال

   

نئی دہلی 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہاکہ ریاستوں کو مرکزی حکومت کے نئے موٹر وہیکل ٹیکس کے نفاذ کا اختیار تمیزی نہیں ہے۔ وہ اِس بات کا جائزہ لیں گے کہ دیگر ریاستیں جیسے پنجاب، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور گجرات نے کیسے اِن جرمانوں کو نافذ کرنے سے انکار کیا ہے جو نئے قانون کے تحت تجویز کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء حکومت دہلی نے اپنے سرکاری ملازمین کو ڈینگو کے خلاف مہم میں شریک ہونے کی خواہش کی ہے اور کجریوال نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ وہ سڑکوں پر سودا بیچنے والے چلر فروشوں کے روزگار کے تحفظ کے لئے مسائل کی یکسوئی کریں گے۔