موگوروزا نے دوبئی اوپن جیت لیا

   


دوبئی : سابق فرنچ اوپن چمپئین گاربین موگوروزا نے تقریباً دو سال کا قحط ختم کرتے ہوئے بالآخر دوبئی چمپئین شپ میں خطاب حاصل کرلیا ہے ۔ خطابی مقابلہ میں انہوں نے باربورا کرے شیکوا کو 7-6 (6) ، 6-3 سے شکست دی ۔ ٹورنمنٹ میں نویں مقام کی کھلاڑی موگوروزا نے کہا کہ یہ کامیابی میرے لئے کافی اہمیت کی حامل رہی ۔ کیونکہ اس کا حاصل کرنا بھی آسان نہیں تھا ۔ رواں سیزن انہوں نے تیسری کوشش کے بعد یہ خطاب حاصل کیا ہے ۔ سابق عالمی 1 موگوروزا نے اس مقابلے میں 7 ایسیس لگائے اور 9 بریک نشانات میں 7 کو محفوظ کیا ۔