موہن یادونے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔میٹنگ کے بعد ڈاکٹر یادو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران انہوں نے مدھیہ پردیش کی ترقی اور عوامی مفاد سے متعلق مختلف اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی رہنمائی حاصل کی۔اس سے پہلے انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ، آج نئی دہلی میں، میں نے امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ سے ملاقات کی اور مدھیہ پردیش کی ترقی اور مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی اور ان سے رہنمائی حاصل کی۔