مٹر کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

   

نیویارک ؍ نئی دہلی : موسم سرما میں سبزیوں کی بہار آجاتی ہے اور ٹھیلے، پتھارے مختلف اقسام کی سبزیوں سے سج جاتے ہیں ان میں ایک مٹر بھی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹر میں کون کون سے خصوصیات پنہاں ہیں، نہیں تو آج ہم آپ کو بتادیتے ہیں۔طبی ماہرین نے مٹر کی بہت سے خصوصیات بیان کیں ہیں، ان کے مطابق مٹر دل اور گردے کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین کے مطابق مٹر وزن کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے پلاؤ سے لیکر میگی تک میں استعمال کیا جاتا ہے۔مٹر میں آئرن، زنک اور کاپر موجود ہوتے ہیں، جو سرد موسم میں جسم کو ضروری غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مٹر میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق مٹر کا استعمال آنکھوں کیلئے بھی مفید ہے، مٹر میں موجود لیوٹن اور زیکزانتھن بینائی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔