مٹ پلی امبیڈکر اسٹیڈیم کیلئے 50 لاکھ روپے منظور

   

ضلع کلکٹر جی روی کا دورہ، مختلف ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ اور ہدایتیں

مٹ پلی ۔ مٹ پلی امبیڈکر منی اسٹیڈیم میں زیر تکمیل ترقیاتی امور کی انجام دہی کے لئے محکمہ سنگارینی کی جانب سے 50 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی۔ اس خصوص میں آج ضلعی کلکٹر گگلوت روی نے ترقیاتی متعلقہ امور کی تنقیح کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کی اور کہا کہ بشمول انڈور اسٹیڈیم مکمل مرمت کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے واکنگ ٹراک گرینری کا انتظام کیا جائے۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مٹ پلی میں انڈوراسٹیڈیم سے متعلقہ کاموں کو بنیادی اہمیت دیتے ہوئے عاجلانہ تکمیل کریں۔آج بروز منگل انھوں نے مٹ پلی شہر کا دورہ کرتے ہوئے شہری ترقیاتی کاموں کے تحت روبہ عمل لائے جارہے مختلف کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ انھوں نے اوپن جم کا بھی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مختص کردہ 10 مختلف اقسام کے آلات کا قیام عمل میں لائیں۔اور ان آلات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان میں معیاری ٹائیلس لگواکر عاجلانہ طور پر کاموں کی تکمیل عمل میں لائیں۔ انھوں نے مٹ پلی کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے 12 آئی سی یو پرمشتمل بستروں کے وارڈس کے کاموں کا معائنہ کیا۔اور کاموں کو معیار کے ساتھ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔دواخانے میں موجود چھوٹے موٹے مرمتی کاموں ، آہک پاشی،نام سے متعلقہ بورڈ وغیرہ کی درستگی کی ہدایت دی۔مزید درکار فنڈ کی منظوری کا ضلع کلکٹر نے تیقن دیا۔ آخر میں انھوں نے دفتر ایم پی ڈی او، مٹ پلی میں دلت علاقہ میں روبہ عمل لائے گئے سروے کی رپورٹ کا معائنہ کیااور چند ہدایات او ر احکامات کو جاری کیا۔ اس موقع پر آر ڈی او ونود کمار، میونسپل کمشنر سلوادی سمیا تحصیلدار نیرئی راجیش، اے ای شری ارون ٹی پی او سائی کرشنا میونسپل سانٹیش عملہ عبدالمجیب دھرمیندر اور دیگر موجود تھے۔