مٹ پلی اور قریبی علاقوں میں کورونا کے نئے کیسیز

   

367 ٹسٹوں پر 107 مثبت ،میونسپل عملہ کے احتیاطی اقدامات
مٹ پلی : چند دنوں سے مٹ پلی اور قریبی علاقوں میں کورونا کے نئے کیسیز سے عوام میں تشویش کی لہر برقرار ہے ۔ مٹ پلی میں 367 ٹسٹوں پر ڈاکٹر امریشور کی رپورٹ کے مطابق 107 مثبت کورونا کیسیز درج ہوئے ہیں جس پر میونسپل چیرپرسن رانا ویری سجاتا وائیس چیرمین بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ ، انچارج کمشنر یادگیری ، عبدالمجید نے مقامی عوام سے احتیاط برتنے اور عوام کے درمیان فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک استعمال اور اطراف علاقہ میں صفائی و ستھرائی کے ماحول کو بنائے رکھنے کے ساتھ صفائی و ستھرائی میں مصروف ہوگیا ہے ۔