مٹ پلی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب

   

مٹ پلی ۔ مٹ پلی اور اطراف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلہ دھار بارش آج سہ پہر کے وقت ہوئی جس کی وجہ سے مٹ پلی شہر کے نشیبی علاقوں بشمول چیتنیہ نگر، مسلم پورہ، ترکاری مارکٹ، سلطان پورہ، نیا بس اسٹانڈ مقامات پر بارش کے پانی کے ٹھہراؤ کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کا میونسپل و متعلقہ عہدیدارن سے مطالبہ ہے کہ متاثرہ ڈرینیج سسٹم کی مرمت کرتے ہوئے صفائی و ستھرائی بروقت کی جائے اور نشیبی علاقوں کی بھرنتی کرتے ہوئے پانی کے ٹھہراؤ کو روکا جائے، ورنہ عوام کو مشکلات کے علاوہ مچھروں کی بہتات اور موسمی امراض کے لاحق ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں۔