مچھروں سے بچنے سیکوریٹی گارڈ کا مچھردانی کا استعمال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں مچھروں کی تعداد میں اضافے سے شہری پریشان ہے ۔ حیدرآباد میں ایک سیکوریٹی گارڈ جو کہ ایک رہائشی کالونی میں خدمت انجام دے رہا تھا اس نے مچھروں سے بچنے کے لیے اپنے جسم پر مچھر دانی لپیٹ کر رات کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔ یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔ نائیٹیزنز کا کہنا ہے کہ سیکوریٹی گارڈ کو ملازمت دینے کے بعد اسے مناسب سہولت بھی مہیا کی جانی چاہئے ۔ ایک نیٹیزن نے کہا کہ رہائشی کالونی میں گارڈ کو تنخواہ دی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ بہتر سلوک بھی کیا جانا چاہئے ۔ ایک نیٹیزن نے کہا کہ مچھروں کی کثرت سے پورے شہر میں لوگ پریشان ہے مچھروں پر قابو پانے کے لیے میونسپل ورکرز کو فاگنگ کرنی چاہئے ۔۔ ش m/b