آنٹانانیریو: مڈغاسکر میں باتسیرائی طوفان کی وجہ سے اموات کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔مڈغاسکر حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق طوفان ہفتے کے اواخر میں دارالحکومت آنٹانانیریو سے 530 کلو میٹر جنوب سے شروع ہوا اور تاحال جاری ہے۔بیان کے مطابق طوفان کی وجہ سے 20 افراد ہلاک اور 48 ہزار افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ طوفان نے مڈغاسکر پہنچنے سے قبل پڑوسی جزیرہ ری یونین کو لپیٹ میں لیا اور یہاں 12 افراد کی ہلاکت کا سبب بنا ہے۔اقوام متحدہ امورِ انسانی کوآرڈینیشن آفس کے مطابق توقع ہیکہ طوفان تقریباً 6 لاکھ افراد کو براہ راست متاثر کرے واضح رہیکہ مڈگاسکر میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 27 جنوری کو ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔