مڈمانیرپراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد، 30 اگست (یو این آئی) راجنا سرسلہ ضلع کے مڈ مانیر پراجکٹ سے پانی کا اخراج جاری ہے ۔ حالیہ دنوں شدید بارش کے بعد کئی پراجکٹس کی سطح آب میں اضافہ درج کیاگیا۔ مڈمانیر پراجکٹ میں پانی کے شدید بہاو کے بعد دروازے کھول کرپانی کوچھوڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپر مانیرو پراجکٹ سے 39,015 کیوسک اور ایس آر ایس پی سے 10,700 کیوسک پانی کا بہاو مڈمانیرمیں درج کیاگیا جس کے بعد ایل ایم ڈی پراجکٹ کو 40 ہزار کیوسک اور انناپورنا پراجکٹ کو 9,600 کیوسک پانی چھوڑاگیا، یہ بات پراجیکٹ ڈی ای راجو نے بتائی۔

کسان سیلابی پانی میں بہہ کرہلاک
حیدرآباد، 30 ۔ اگست (یو این آئی) کاماریڈی کے دومکونڈہ پولیس حدود میں ایک کسان سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سنگمیشور گاؤں کا 42 سالہ بالا راجو گنیش تہوار کے موقع پر پوجا کا سامان لانے اپنی موٹر سائیکل پر گیا تھا۔ اچانک شدید بارش اور ایڈلگٹ واگو کے تیز سیلابی بہاو میں وہ اپنی موٹر سائیکل سمیت بہہ گیا۔ گھر والوں اور دیہاتیوں نے مسلسل تلاش کے باوجود اس کی لاش نہیں ملی۔ تاہم دو دن بعد گاؤں سے تقریباً دو کلومیٹر دور نائی نائی بھوم ریڈی کے کھیت میں کیچڑ کے بیچ اس کی لاش برآمد ہوئی۔