مڈمانیر ڈیم سے پانی کو چھوڑاگیا

   

حیدرآباد :/20 جولائی (یو این آئی ) تلنگانہ کے مڈمانیر ریزروائر کے 6دروازوں کوکھولتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے 21,429 کیوزک پانی کو منگل کی شب لوور مانیر ڈیم میں چھوڑا۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران شدید بارش کے بعد پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر عہدیداروں نے اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔اس ریزروائر میں فلڈ کنال کے ذریعہ 15,000 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس پر عہدیداروں نے لوور مانیر ڈیم میں پانی چھوڑا۔اس پروجیکٹ کی مکمل گنجائش 27.50 ٹی ایم سی کے برخلاف اس کی موجودہ سطح آب 18.867 ٹی ایم سی درج کی گئی۔