مکان سے مسخ شدہ نعش دستیاب

   

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس نے ایک مکان سے شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے رشتہ داروں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ این وینکٹ ریڈی جو راگھویندرا نگر علاقہ میں رہتا تھا، پیشہ سے کنٹراکٹر بتایا گیا ہے۔ 20 اکٹوبر کو وینکٹ ریڈی نے اپنے بھائی سے آخری بار بات کی تھی اور اس کے بعد اس کے بھائی نے اس کے مکان پہونچ کر اس کی خیریت دریافت کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔ پولیس نے بتایا کہ وینکٹ ریڈی مکان میں تنہا رہتا تھا جس کا تعلق گنٹور آندھراپردیش سے تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ وینکٹ ریڈی کثرت سے شراب نوشی کے بعد برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع