مکیش امبانی فیملی کو کالا دھن قانون کے تحت انکم ٹیکس نوٹس

,

   

نئی دہلی ۔ 14 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے ملک کے پہلے صنعتی گھرانے ریلائنس گروپ کے خاندانِ اول کے نام کالا دھن قانون کے تحت نوٹس جاری کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی کی شریک حیات نیتا امبانی اور ان کے تین بچوں کے نام محکمہ انکم ٹیکس نے تمام متعلقہ امور پر باریک بینی سے غور و خوض کے بعد مبینہ ’’غیر معلنہ بیرونی آمدنی و اثاثوں کے رکھے جانے پر 28 مارچ کو یہ نوٹس جاری کی۔ ذرائع نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ممبئی یونٹ نے مختلف ممالک سے معلومات موصول ہونے کے بعد ہی 2015 ء کے (انسداد) کالا دھن قانون کے تحت امبانی خاندان کے ارکان کے نام یہ نوٹس جاری کی تھی ۔ 2011 ء میں پتہ چلا تھا کہ جنیوا کے ایچ ایس بی کا بینک میں تقریباً 700 ہندوستانیوں کے خفیہ کھاتے موجود ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے ایک گوشہ کی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ ایچ ایس بی سی جنیوا کی یونٹوں میں 601 امریکی ڈالر محفوظ ہیں جو مبینہ طور پر ریلائنس گروپ سے وابستہ افراد و اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکم ٹیکس کی تحقیقات کی ایک رپورٹ مورخہ 4 فروری 2019 ء نے بتایا تھا کہ 14 کھاتوں سے استفادہ کرنے والوں میں امبانی خاندان کے وزراء شامل ہیں۔ چنانچہ اس رپو رٹ کی بنیاد پر مکیش امبانی کی شریک حیات نیتا امبانی ، ان کے تین بچوں کے نام پر 28 مارچ کو نوٹس جاری کی گئی تھی لیکن ریلائنس گروپ نے کالے دھن کی موجو دگی یا غیر معلنہ اثاثوں یا آمدنی سے متعلق الزامات کی تردید کی۔