ممبئی 22 اگست (یو این آئی) صنعتکار مکیش اور انل امبانی کی والدہ کوکیلا بین امبانی کو ناسازی طبعیت کی وجہ سے جمعہ کی صبح جنوبی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ابھی تک امبانی خاندان نے ان کی صحت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ ان کی طبی حالت کی صحیح نوعیت کا بھی انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ 91 سالہ کوکیلا بین ملک کے ممتاز صنعتی ادارئے ریلائنس کمپنی کے بانی دھیرو بھائی امبانی کی بیوہ ہیں۔ موصلہ اطلاعات کے مطابق انل اور مکیش سمیت پورا امبانی خاندان فی الوقت اسپتال میں موجود ہے اسپتال کے اطراف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔