مہاراشٹرا: تصادم میں زخمی نکسلیوں کو ناگپور لایا گیا

   

گوندیا/ناگپور: مہاراشٹر کے گوندیا ضلع میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں ایک نکسل زخمی ہوگیا، جسے بعد میں علاج کے لیے ہوائی جہاز سے ناگپور لے جایا گیا۔ایک سینئر افسر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصادم ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بجے اس وقت ہوا جب پولیس اپنے معمول کی نکسل مخالف مہم پر تھی۔انہوں نے بتایا کہ گوندیا کی دیوری تحصیل کے سنگندوہ کے قریب جنگل میں کچھ نکسلیوں نے ان پر گولیاں چلا دیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں نکسلی جنگل کی طرف فرار ہو گئے ۔ تصادم کے دوران ایک نکسلی کو گولی مار کر پکڑ لیا گیا۔