ناسک: ناسک سٹی پولیس نے ایک جعلساز کو گرفتار کیا ہے جس نے تمل ناڈو کے ایک سائنسدان کو گورنر کے عہدے کا لالچ دیکر 5 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا تھا۔پولیس نے پیر کو بتایا کہ ناسک سنٹرل کرائم برانچ نے ملزم نرنجن سریش کلکرنی (40) کو ناگپور سے گرفتار کیا۔پولیس کی جانچ سے پتہ چلا کہ اس نے گورنر کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے نرسمہا ریڈی دامودر ریڈی اپوری (چینائی کے56سالہ تاجر اور سائنسدان) سے 15 کروڑ روپے کی ’سرویس فیس‘ مانگی تھی۔ مشتبہ شخص نے ریڈی کو لالچ دیا کہ اس کا سیاسی تعلق ہے اور اسے یقین دلایا کہ سائنسداں کو کسی بھی چھوٹی یا بڑی ریاست کی گورنری دلادے گا۔اس پر بھروسہ کرتے ہوئے ریڈی نے 7 فروری سے 2 اپریل 2024 کے درمیان ملزم کو 5,08,99,876 روپے ادا کیے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریڈی نے اسے 60 لاکھ روپے نقد دیے اور باقی رقم اپنے رشتہ داروں کے بینک کھاتوں سے مشتبہ شخص کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی۔