ممبئی : مہاراشٹرا میں مالیگاؤں سنٹر کے رکن اسمبلی و مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما مفتی محمد اسمعیل قاسمی کو سینہ میں تکلیف کے بعد مقامی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق مفتی اسمعیل کے دل کی تین شریانیں 80 فیصد بلاک ہیں۔ ڈاکٹروں نے بائی پاس سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ مفتی اسمعیل کو آج ممبئی کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔ مہاراشٹرا انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین نے ایک مرتبہ پھر مفتی اسمعیل کو مالیگاؤں سنٹر حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔