مہاراشٹرا میں ایس آئی آر: 3 کروڑ28 لاکھ ووٹروں کے نام خارج

   

ممبئی۔22ستمبر ( یو این آئی ) بی بی جے الیکشن کمیشن کے ذریعے ووٹروں کے نام خارج کرکے انہیں ووٹ دینے کے آئینی حق سے محروم کر رہی ہے ۔ ملک بھر میں جاری یہ سازش اب مہاراشٹرا میں بھی پہنچ گئی ہے اور ایس آئی آر کے نام پر ریاست میں 3 کروڑ 28 لاکھ ووٹروں کے نام خارج کیے گئے ہیں۔ یہ پورا عمل انتہائی منصوبہ بند طریقے سے جاری ہے لیکن الیکشن کمیشن خارج کیے گئے ووٹروں کی فہرست جاری نہیں کر رہا اور نہ ہی اس سلسلے میں مکمل اعداد و شمار فراہم کیے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے کام میں شفافیت نہیں ہے اور پورا نظام مشکوک دکھائی دیتا ہے ۔ یہ ووٹ دینے کا حق چھین کر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی ایک بڑی سازش ہے ۔ یہ سنگین الزام مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے عائد کیا ہے ۔