مہاراشٹرا میں حراستی مراکز کی اجازت نہیں دوں گا

   

٭ چیف منسٹر مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے نے مسلم کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ وہ ریاست میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) کے تحت کوئی ڈیٹنشن سنٹرس قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا: ’’میری حکومت یقینی بنائے گی کہ مسلم برادری سے کوئی ناانصافی نہ ہونے پائے۔‘‘ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اُن کی حکومت کی توجہ اس کمیونٹی کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔