مہاراشٹرا میں قتل کیس میں مطلوب ملزم کی سنتوش نگر سے گرفتاری

   

حیدرآباد /27 مارچ (سیاست نیوز) مہاراشٹرا پولیس اور ساؤتھ زون ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی میں قتل کیس میں مطلوب ایک خاطی کو پرانے شہر سے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا ستار بیڑ ضلع میں قتل کیس میں ملوث ہے اور پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں پناہ لی تھی ۔ ایک خفیہ آپریشن میں ٹاسک فورس اور مہاراشٹرا پولیس کی ٹیم نے ستار کو سنتوش نگر سے گرفتار کرلیا اور اسے مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ منتقل کیا جارہا ہے ۔