مہاراشٹرا میں لاپتہ نوعمر لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک: دانوے

   

ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے جمعرات کو ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لاپتہ ہورہی لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ دانوے نے امن و امان کی صورتحال پر ریاستی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ شاہو- پھولے امبیڈکر کے ترقی پسند نظریے پر چلنے والے مہاراشٹر میں ہر روز تقریباً 70 نوعمر لڑکیاں لاپتہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جنوری سے مارچ 2023 تک ریاست سے تقریباً 5510 لڑکیاں لاپتہ ہوئی ہیں۔