مہاراشٹرا کابینہ میں شیوسینا سے عبدالستار بھی شامل

   

ممبئی: مہاراشٹرا کابینہ میں گزشتہ روز توسیع کی گئی۔ بی جے پی سے 9 اور شیو سینا کے 9 ارکان اسمبلی نے وزراء کے طور پر حلف لیا۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے انہیں حلف دلایا۔ بی جے پی کی جانب سے چندرکانت پاٹل، سدھیر، گریش مہاجن، سریش کھڈے، رادھا کرشن پاٹل، رویندر چوہان، منگل پربھات، وجے کمار اور اتل ساوے نے وزراء کے طور پر حلف لیا۔ جبکہ دادا بہوسے، شمبھوراج دیسائی، سنجے راٹھور، عبدالستار، ادے سمنت، گلاب راؤ پاٹل، دیپک کیسرکر، سندیپن اور تانا جی ساونت نے شیو سینا سے وزراء کے طور پر حلف لیا۔ 30 جون کو شیوسینا کے باغی لیڈر ایک ناتھ شندے نے چیف منسٹر اور فڈنویس نے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا تھا۔