مہاراشٹرا کو غیر قانونی شراب کی منتقلی کو پولیس نے ناکام بنادیا

   

سرپورٹاون :سرپورٹاون سب انسپکٹر آف پولیس عبدالستار نے مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرپور ٹاون کے پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کو بی جگدیش نامی آدمی نے اپنی موٹر سائیکل کی مدد سے غیر قانونی طور پر شراب کو ریاست مہاراشٹرا کو منتقلی کے دوران پکڑ لیا گیا ہے ۔ موٹر سائیکل کے ساتھ لگ بھگ 26540 روپیوں کی شراب کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے اور کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔