مہاراشٹرا کی پہلی اسٹیٹ الیکشن کمشنر کورونا سے فوت

,

   

ممبئی : نیلا ستیہ نارائن جو مہاراشٹرا کی پہلی اسٹیٹ الیکشن کمشنر رہیں، وہ جمعرات کو ممبئی میں بعمر 72 سال کورونا وائرس کے سبب فوت ہوگئیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ وہ کوویڈ ۔ 19 کا شکار ہونے والی مہاراشٹرا کی پہلی آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ اُنھوں نے کئی کتابیں لکھیں اور چند فلموں کے لئے موسیقی بھی ترتیب دی۔ 1972 ء بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر نے 2009 ء تا 2014 ء اسٹیٹ الیکشن کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیئے تھے۔