مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 : کانگریس نے جاری کی 51 امیدواروں کی پہلی فہرست

,

   

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 کیلئے کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ کانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے فہرست میں 51 امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی ہے ۔ دہلی میں واقع 10 جن پتھ پر کانگریس کی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں پر حتمی فیصلہ لیا گیا ۔

بتادیں کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ مہاراشٹر میں 288 ممبران والی اسمبلی کی مدت کار 9 نومبر کو ختم ہوری ہے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق 60.32 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ سال 2014 کے مقابلہ میں اس مرتبہ 59 لاکھ 17 ہزار 901 ووٹرس بڑھے ہیں.

واضح رہے کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ مہاراشٹر میں 288 ممبران والی اسمبلی کی مدت کار 9 نومبر کو ختم ہوری ہے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق 60.32 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ سال 2014 کے مقابلہ میں اس مرتبہ 59 لاکھ 17 ہزار 901 ووٹرس بڑھے ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو ہی دہلی میں واقع بی جے پی دفتر میں بھی مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی جارہی ہے۔